قیدیوں کو انسانی حقوق کے تحت سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات

بدھ 19 ستمبر 2018 14:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کرنل (ر) تاج سلطان نے کہا ہے کہ قیدیوں کو انسانی حقوق کے قواتین کے تحت تمام سہولیوات یقینی بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ہری پور جیل میں خواتین بالخصوص قیدی بچوں کیلئے لائحہ عمل طے کر رہے ہیں، خواتین کو الگ سہولیات کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے سکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

وہ ایبٹ آباد جیل کے دورہ کے بعد اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ کی پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ایس پیز سی ٹی ڈی سجاد حیدر، ڈی ایس پی شاہین خان، ڈی ایس پی عدالت خان، سی ٹی انسپکٹرز کے علاوہ انٹیلی جنس کرنل (ر) جمال شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو معاشرہ کا مفید شہری بنانے میں رویوں میں بھی بہتری لانے کی کوششیں ہماری ترجیحات ہیں، انسداد دہشت گردی ہزارہ کے انچارج کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے تین سالوں میں ٹھوس اور مثبت اقدامات اٹھائے ہیں جس سے صوبہ بھر میں ہزارہ کی کارکردگی مثال رہی۔

قبل ازیں ایبٹ آباد جیل کے دورہ کے موقع پر جیل سپرنٹندنٹ مقصود خٹک نے نو تعمیر جیل کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مقدس خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں