مسلم لیگی ممبر ضلع کونسل آصف اعوان رکنیت سے فارغ، الیکشن ٹریبونل نے جرل میں ری پولنگ کا حکم دیدیا

بدھ 19 ستمبر 2018 20:36

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) مسلم لیگی ممبر ضلع کونسل آصف اعوان رکنیت سے فارغ ہو گئے، الیکشن ٹریبونل نے یونین کونسل جرل میں ری پولنگ کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ 2015ء کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ایبٹ آباد کی یونین کونسل جرل میں ووٹنگ کے دوران جھگڑا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل رکا رہا تاہم بعد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعلق رکھنے والے آصف اعوان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

آصف اعوان کے مدمقابل الیکشن میں حصہ لینے والے صفدر خان تنولی ایڈووکیٹ نے اس وقت الیکشن ٹریبونل میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا، یہ کیس الیکشن ٹریبونل میں تین سال تک زیر سماعت رہا۔ الیکشن ٹریبونل نے آصف اعوان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیکر صفدر خان تنولی ایڈووکیٹ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے یونین کونسل جرل میں دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں