واسا ایبٹ آباد نے 9اور 10محرم کیلئے پلان ترتیب دے دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 22:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) واسا ایبٹ آباد نے 9اور 10محرم کیلئے پلان ترتیب دے دیا ۔9اور 10محرم کے لئے صفائی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے 82افسران و ملازمین بمع 12گاڑیاں صفائی پر تعینات ہوں گے۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد(واسا) نے نویں اور دسویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے 12گاڑیاں، 15بیلدار،12لوڈرز،30سنیٹری ورکرزاور 7سپروائزرتعینات کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

واس ترجمان کے مطابق عملہ مرکزی امام بارگاہ ڈگی محلہ، جنگلات دفتر روڈ، شہزادہ مسجد، جیل روڈ، جیل پارک، محلہ دارلخیر اور امام بارگاہ ملک پورہ میں صفائی یقینی بنائیں گے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر نورقاسم خان نے مذکورہ روٹ کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ساتویں محرم کے جلوس میں صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ نے واسا کی کاوشوں کو سراہا تھا۔ڈپٹی منیجر سولڈویسٹ مینجمنٹ انجینئر جاوید عباسی، چیف سنیٹری انسپکٹر محمد ثاقب، سنیٹری انسپکٹرز حسین احمد اور شاہ ہارون پورے آپریشن کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں