بانڈی منصور میںنوجوان کی پھندا لگی نعش برآمد،نوجوان نے گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کی، پولیس

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پولیس کوتھانہ نواں شہرسے ملحقہ علاقہ بانڈی منصور میںنوجوان کی پھندا لگی ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یونین کونسل کھٹوال بانڈی منصور میں گھریلو تنازعہ پر 35 سالہ شادی شدہ نوجوان اسحاق نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں