سولر لائٹ موسمی حالات کی وجہ سے ناکام ہو چکی ہیں،

شہر میں 705 ایل ای ڈی لائٹ لگائی جا چکی ہیں، ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:16

ْ ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور کینٹ ایریا ایبٹ آباد کی حدود میں سٹریٹ لائٹ کیلئے پی سی ون میں ابتدائی طور پر سولر لائٹ کی منظوری دی گئی تھی جو موسمی حالات کی وجہ سے ناکام ہو چکی ہیں، اس کی مثال مردان اور رنگ روڈ پشاور سمیت مانسہرہ میں ہمارے سامنے ہے جہاں کروڑوں روپے کی سولر لائٹ کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، حکومت کے کروڑوں روپے سولر لائٹ یک منصوبوں میں ضائع ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے ایک وضاحتی بیان میں بتائی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے عوام اور حکومت کے مفاد میں ایبٹ آباد شہر میں ایل ای ڈی لائٹ کی منظوری دی ہے، ابھی تک 705 لائٹ لگائی چکی ہیں جن کی وجہ سے بجلی کی بچت بھی ہو رہی ہے، سابق لائٹ مرکری 1000 اور 500 واٹ کی ہوتی تھی، اب ایل ای ڈی لائٹ 150 اور 120 واٹ کی ہیں لہذا سی ایم ایچ مری چوک تا ٹھنڈیانی چوک تک ایل ای ڈی لائٹ لگائے جانے کا حکم سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے دیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں