سابق رکن صوبائی اسمبلی گلزار عباسی نمبل بکوٹ میں سپرد خاک

پیر 24 ستمبر 2018 16:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی گلزار عباسی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد نمبل بکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ نمبل میں ادا کی گئی جس میں اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں سمیت زندگی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن ضلع کونسل غضفر عباسی کے والد اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ رہنما و سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق ضلع ممبر گلزار عباسی گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ نمبل بکوٹ میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو نمبل کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں