ہزارہ ڈویژن کے اضلاع کو ترقیاتی فنڈ کی مد میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا فنڈ جاری کردیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 14:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ہزارہ ڈویژن کے اضلاع کو ترقیاتی فنڈ کی مد میں 40 کروڑ روپے سے زائد کا فنڈ جاری کردیا گیا۔ ضلع مانسہرہ کو 87.817، ایبٹ آباد کو 66.795 اور ہری پور کو 55.600 ملین روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کیلئے مختص ضلعی ترقیاتی فنڈ کی مد میں ہزارہ ڈویژن کے آٹھ اضلاع کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے پہلی سہ ماہی میں 40 کروڑ 99 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ہے جس میں ضلع ہری پور کو 5 کروڑ 56 لاکھ، ضلع ایبٹ آباد کو 6 کروڑ 67 لاکھ، ضلع مانسہرہ کو 8 کروڑ 78 لاکھ 17 ہزار، ضلع بٹگرام کو 5 کروڑ 69 لاکھ، ضلع کوہستان لوئر کو 2 کروڑ 13 لاکھ، ضلع پالس کولئی کو 2 کروڑ 78 لاکھ، ضلع کوہستان اپر کیلئے 4 کروڑ 15 لاکھ جبکہ ضلع تورغر کیلئے 5 کروڑ 23 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں