بزم علم و فن پاکستان (ہزارہ شاخ) کے زیراہتمام یوم عاشور کے حوالہ سے محفل مسالمہ کا انعقاد

منگل 25 ستمبر 2018 14:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بزم علم و فن پاکستان (ہزارہ شاخ) کے زیراہتمام یوم عاشور کے حوالہ سے محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ ماڈرن ایچ کالج میں منعقدہ محفل کی صدارت معروف شاعر ریاض ساغر نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بزم علم و فن کے صدر واحد سراج، احمد حسین مجاہد، امان الله خان امان، عبدالوحید بسمل اور دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔

دریں اثناء واحد سراج اور دیگر مقررین نے فلسفہ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ محفل کے اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعا کی گئی۔ بزم علم و فن پاکستان کے زیراہتمام ہر سال یوم عاشور کے موقع پر ماڈرن ایچ کالج میں محفل مسالمہ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ہزارہ سمیت ملک کے مختلف حصوں سے کثیر تعداد میں شعراء شرکت کرتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں