ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث نادار مریضوں کو موت کے منہ میں جانے کیلئے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 22:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ہزارہ میںصحت کا انصاف ڈگمگانے لگا، ایبٹ آباد کے ہسپتالوں میں فنڈز اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جاں لیوا بیماریوں میں مبتلا ہزارہ کے نادار مریضوں کو موت کے منہ میں جانے کیلئے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہزارہ کے مرکز ایبٹ آباد میں مستحق مریضوں کیلئے ادویات اور فنڈز نہ ہونے کے باعث مریض اور لواحقین سنگین مسائل سے دوچار ہیں، بیت المال سے منظوری کے باوجود غریب اور نادار مریضوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس سے یہ کہہ کر چلتا کر دیا جاتا ہے کہ فنڈز نہیں ہیں، انجکشن اور دوائیں خرید کر لائیں۔

معدہ کی موذی بیماری میں مبتلا نلوٹھہ کے رہائشی مزدور ریاست کو گذشتہ روز یہ کہہ کر ایوب میڈیکل کمپلیکس سے فارغ کر دیا گیا کہ ہمارے پاس ادویات نہیں۔ اس ضمن میں مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکومت سے فوری صحت کی سہولتوں اور فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں