لائیو سٹاک کو ترقی دیکر دیہی علاقوں سے غربت ختم کی جا سکتی ہے، لائیو سٹاک کی ترقی اصل ترقی ہے۔ ضلع ناظم ایبٹ آباد

منگل 25 ستمبر 2018 22:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار سعید انور نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک کو ترقی دیکر ہم دیہی علاقوں سے غربت ختم کر سکتے ہیں اور لائیو سٹاک کی ترقی ہی اصل ترقی ہے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلمنٹ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلمنٹ کے فلاحی منصوبوں کو عملی جامع پہنانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

وہ منگل کو لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے دفتر کے دورہ کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ عبدالوحید علوی، ممبران ضلع کونسل سردار فیاض، سجاول خان، انچارج ڈاکٹر ابرار الحسن اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر عبدالوحید علوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لائیو سٹاک کو ترقی دیکر ہم دیہی علاقوں کی غربت ختم کر سکتے ہیں، ہم ضلع ایبٹ آباد کی مختلف یونین کونسلوں کے ممبران ضلع کونسل کو چھوٹی سکیمیں بنانے میں ہر ممکن ٹیکینکل مدد فراہم کریں گے جبکہ انچارج ڈاکٹر ابرارالحسن نے دودھ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے حوالہ سے بتایا کہ دودھ کی ہر قسم کی ملاوٹ کو چیک کر کے کارروائی کرتے ہیں، اس لیبارٹری کے قیام سے ایبٹ آباد، حویلیاں، قلندر آباد میں اعلیٰ کوالٹی اور ملاوٹ سے پاک دودھ مہیا ہونے لگا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ناظم نے سول وٹر نری ہسپتال سی وی ایچ ایبٹ آباد کا ڈاکٹر زغفرا ن، ڈویژنل ڈائریکٹر پراجیکٹ اور دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں