جوڈیشل کمپلیکس کیلئے کمشنر آفس سے ملحقہ اراضی کے حصول کیلئے قرارداد چیف جسٹس کو ارسال

بدھ 26 ستمبر 2018 14:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد نے جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کیلئے کمشنر آفس سے ملحقہ اراضی کے حصول کیلئے قرارداد منظور کر کے چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔ پرانے جی ٹی ایس کی آٹھ کنال اراضی میں جوڈیشل کمپلیکس کا قیام مسائل کے خاتمہ میں مدد ثابت ہو گا، کمشنر آفس سے ملحقہ 90 کنال اراضی سے 30 کنال اراضی درکار ہو گی، وزیراعظم، چیف جسٹس اور چیف سیکرٹری کردار ادا کریں، مطالبہ پورا نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال سے گریز نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خان گل خان جدون، جنرل سیکرٹری مصدق خان جدون، افتخار تنولی، مشتاق احمد، سید ذوالفقار شاہ سمیت سینئر وکلاء نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرانا جی ٹی ایس میں 18 عدالتیں کام کر رہی ہیں، 800 وکلاء اور چار ہزار سائلین کی آمدورفت میں پرانا جی ٹی ایس میں جوڈیشل کمپلیکس کا قیام ممکن نہیں ہے، سی پیک کی وجہ سے سیکورٹی سمیت دیگر مسائل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس سے ملحقہ 90 کنال اور ڈی آئی جی آفس سے ملحقہ 60 کنال اراضی صرف فرد واحد استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم کی نئی پالیسی کے مطابق اضافی اراضی کو استعمال میں لانے کیلئے کمشنر آفس سے ملحقہ 90 کنال اراضی میں سے 30 کنال اراضی پر جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے ججز اور وکلاء کے ساتھ عوام کو بھی مفاد حاصل ہو گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں