ایس ایچ او مانگل کا گوجری میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، لوگوں سے کرایہ نامے اور اسلحہ لائسنس چیک کئے

بدھ 26 ستمبر 2018 14:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ایس ایچ او تھانہ مانگل آصف شہزاد نے پولیس نفری کے ہمراہ گوجری میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران کرایہ داروں سے کرایہ نامے اور اسلحہ لائسنس چیک کئے گئے۔ اس دوران پھٹی دا میرا، گوجری اور خٹک میرا سے دو عدد بار بور رائفلیں، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ مانگل نے سات مختلف مقدمات کی ایف آئی آر درج کر لیں۔

(جاری ہے)

جن افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ان میں محمد صدیق ولد محبوب سکنہ پھٹی دا میرا، وزیر خان ولد محبت خان، شفیق الرحمن سکنان گوجری، سیاب ولد ذیشان سکنہ خٹک میرا، منیر احمد سکنہ چٹی دا میرا، ساجد سکنہ گوجری، حفیظ الرحمن سکنہ گوجری اور محمد یونس سکنہ پھٹی دا میرا مشامل ہیں۔ ایس ایچ او آصف شہزاد نے شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے سجی کورٹ روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے فوری طور پر سڑک واگذار کرنے کا حکم دیا اور خلاف ورزی کرنے پر چالان اور جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں