ایبٹ آباد کی54یو نین کو نسلو ں میں انسداد خسرہ مہم کا آغاز

پیر 15 اکتوبر 2018 23:30

ایبٹ آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ضلع ایبٹ آباد کی54یو نین کو نسلو ں میں انسداد خسرہ مہم کا آغاز کر دیا گیاانسداد خسرہ مہم 15اکتو برسی27اکتو بر2018تک12دن جا ری رہے گی اس مہم میں ضلع ایبٹ آباد کی9ما ہ سے لیکر5سا ل تک کے 2لاکھ26ہزار پچو ں کوانسداد خسرہ سے بچا ئو کے حفا ظتی ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے۔اس مہم کا با قا عدہ افتتا ح آج پیر کے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیا ض علی شا ہ نے اپنے دفتر میں بچو ں کو خسرہ سے بچا ئو کے ٹیکے لگا کر کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خا ن جدو ن ،عظمیٰ ریا ض ،ڈی ایچ او ایبٹ آباد فیصل خا نزادہ ،،ڈا کٹر شہزاد تنو ل ،ڈا کٹر شا ہد ،ڈا کٹر اسا مہ اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

اس موقع پر ڈا کٹر شہزاد تنو لی نے اس مہم کی تفصیلا ت بتا تے ہو کہا کہ اس مہم میں282ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو ضلع ایبٹ آباد کی54یو نین کو نسلو ں میں انسداد خسرہ کے ٹیکے محلو ں ،سکو لو ں ،قصبو ں اور ہجرہ میں جا کر لگھا ئیں گے۔

(جاری ہے)

ان ٹیمو ں کی ما نیٹرنگ ضلعی ،صو با ئی اور وفاقی ما نیٹر کر یں گے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیاض علی شا ہ نے کہا کہ میں ضلع ایبٹ آباد کے عوا م سے اپیل کر تا ہو ں کے اپنے بچو ں کو خسرہ سے بچا ئو کے ٹیکے ضرور لگوا ئیںاور متعلقہ خسرہ ٹیمو ں کے سا تھ بھر پور تعا ون کر یں ۔

انہو ں نے کہا کہ ان12دنو ں میں مہم کے دورا ن با قا عدہ ما نیٹرنگ کر نے وا لے افسرا ن اور ڈا کٹرز ہر شا م کو تفصیلی رپو رٹ فرا ہم کر یں گے کہ کتنے بچو ں کو خسرہ سے بچا ئو کے ٹیکے لگ چکے ہیں اور فیلڈ میں کو نسے مسا ئل ہیں جن کو دور کر کے اس مہم میں زیا دہ سے زیا دہ بچو ں کو خسرہ سے بچا ئو کے ٹیکے لگا ئے جا ئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شا ہد مہمند کی زیر صدا رت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پہلے دن کی ما نیٹرنگ رپو رٹ پیش کی گئی جس میں ڈی ایچ او فیصل خا نزہ ،ڈا کٹر شہزاد تنو لی ،ڈا کٹر شا ہد ،ڈا کٹر اسا مہ ،تحصیل نا ظم ایبٹ آباد اسحاق ذکر یا ،تحصیل ممبرا ن ،یو نیسیف کے نما ئندے اور دیگر ما نیٹرنگ کر نے وا لے مو جود تھے ۔

اجلاس میں تما م ما نیٹرنگ کر نے وا لو ں نے تفصیلا ت سے دن کی پرا گراس بتا ئی اور جو جو مشکلا ت درپیش تھیں بیا ن کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شا ہد مہمند نے یقین دلا یا کہ آپ کی تما م مشکلا ت کو دور کریں گے اور ہدا یت کی کہ اس مہم میں زیا دہ سے زیا دہ بچو ں کو خسرہ سے بچا ئو کے ٹیکے لگا ئے جا ئیں اور آپ کی تما م ٹیمیں خسرہ کے ٹیکے لگا نے وا لو ں کو ما نیٹر کر تے ہو ئے اس مہم کو زیا دہ سے زیا دہ کا میا ب بنا ئیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تحصیل نا ظم اور ممبرا ن تحصیل اور بلدیا تی نما ئندو ں سے کہا کہ آپ اپنے اپنے علا قوں میں خسرہ مہم کی ٹیمو ں سے بھر پور تعاون کر تے ہو ئے اپنے اپنے علا قوں میں زیا دہ سے زیا دہ بچو ں کو خسرہ سے بچا ئو کے ٹیکے لگوائیں ۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ایبٹ آباد فیصل خا نزادہ نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد کے تما م مرا کز صحت 4بجے تک کھلے رہیں گے اور ان مرا کز صحت تما م اسٹا ف بھی مو جود ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں