ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کیلئے انفورسمنٹ افسر مقرر کر دیئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:16

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیاض علی شاہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کیلئے انفورسمنٹ افسر مقرر کر دیئے ہیں۔ ان افسروں کی کنٹرولنگ اتھارٹی خود ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔ اس بارے میں باقاعدہ اعلامیہ خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی شق 67 کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بار ے میں ضلع کونسل ایبٹ آباد نے 28 ستمبر 2018ء کو اپنے اجلاس میں قرارداد منظورکی تھی جن ضلعی افسران کو انفورسمنٹ افسران مقرر کیا گیا ہے، ان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد اور ضلع کے تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شامل ہیں۔ اعلامیہ میں انفورسمنٹ افسران کے فرائض کا تعین بھی کیا گیا ہے جو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی سیکشن 71 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں