کلین اینڈ گرین پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے، مہم میں زیادہ پودے لگا کر اپنے ملک کو کلین اینڈ گرین بنائیں، جاوید ارشد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) کلین اینڈ گرین پاکستان وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے، اس مہم میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنے ملک کو کلین اینڈ گرین بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کنزرویٹر واٹر شیڈ جاوید ارشد نے جمعرات کو گورنمنٹ ڈگری کالج مانسہرہ میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا لگا کر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل عارف زاہد، ڈی ایف او ابرار احمد، ڈی ایف او عابد ممتاز، ایس ڈی ایف او خورشید خان، کالج کے سٹاف اور دیگر بھی موجود تھے۔ کنزرویٹر واٹر شیڈ جاوید ارشد نے کہا کہ اس مہم میں زیادہ سے زیادہ پو دے لگا کر اپنے ملک کو کلین اینڈ سرسبز شاداب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانے سے زیادہ اس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں