میرپور پولیس جیب کتروں کی سرپرست بن گئی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال سے درجنوں خواتین کے پرس چوری کر لئے گئے

منگل 13 نومبر 2018 23:52

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) میرپور پولیس جیب کتروں کی سرپرست بن گئی۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے مین ایکسرے سے درجنوں خواتین کے پرس چوری کر لئے گئے۔ اس ضمن میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والی خواتین نے پولیس چوکی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اطلاع دی کہ ہسپتال کے مین ایکسرے میں ایکسرا کروانے کے دوران چوروں نے ان کے پرس چوری کر لئے ہیں جن میں قیمتی موبائل فون، نقدی اور زیورات تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جیب کتروں کے ہاتھوں لٹنے والی خواتین کی تعداد درجنوں میں ہے۔ میرپور پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خاتون کی جانب سے رپورٹ درج نہیں کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ کافی عرصہ سے جیب کتروں کا گروہ سرگرم عمل ہے جو ہسپتال میں آنے والی لوگوں کا قیمتی سامان اور موبائل فون چوری کر لیتا ہے، ہسپتال کے سیکورٹی عملہ نے کئی مرتبہ ان جیب کتروں کو گرفتار کر کے میرپور پولیس کے حوالہ بھی کیا لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں