ایبٹ آباد میں جھنگی سٹاپ پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے

جمعرات 15 نومبر 2018 23:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ایبٹ آباد میں جھنگی سٹاپ پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ کینٹ میں تعینات پولیس اہلکار عقیل کی جھنگی سٹاپ پر ایک ورکشاپ میں توں تکرار ہوئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پولیس اہلکاروں نے حسب عادت انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ورکشاپ پر دھاوا بول دیا۔

اس دوران پولیس اہلکار عقیل کی فائرنگ سے پرویز ولد یعقوب سکنہ کیہال اور ندیم ولد اورنگزیب سکنہ شاہزمان کالونی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے صحافیوں کو تفصیلات نہیں دے رہے جبکہ مقدمہ کے اندراج میں بھی ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں