ملک بھر میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مرض کی تشخیص کیلئے جدید لیبارٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ

پیر 19 نومبر 2018 16:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ملک بھر میں ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی تشخیص کیلئے جدید لیبارٹریاں اور علاج معالجہ کی سہولت نہ ہونے پر مریضوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی، چار لاکھ سے زائد مریض تاحال علاج معالجہ کی سہولیات فراہم نہ ہونے کے باعث رجسٹرڈ نہیں ہوئے، نئے پاکستان کی نئی حکومت نے بائیو سیفٹی لیبارٹریاں فی الفور قائم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سرکاری طور پر علاج معالجہ کیلئے 1340 مراکز ہیں جبکہ دور دراز علاقوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث لاکھوں مریض ایسے بھی ہیں جن کی بیماری کا علاج نہ ہونے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ معلومات کے مطابق اس وقت ملک میں ٹی وی کے 16 لاکھ 61 ہزار 961 مریض رجسٹرد ہیں جبکہ ان میں سے 11 لاکھ 95 ہزار 247 مریضوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 63، بلوچستان 122، فاٹا 27، جی بی 44، خیبر پختونخوا 241، پنجاب 564، سندھ 270 اور اسلام آباد میں 9 ٹی وی کے علاج معالجہ کیلئے مراکز بنائے گئے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں