ملک شیر افضل جدون کا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پیر 19 نومبر 2018 17:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ملک شیر افضل جدون نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ حویلیاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک شیر افضل جدون نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر یونین کونسل جھنگڑہ سے تحصیل کونسل کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک شیرافضل جدون کا شمار حویلیاں کی ان چند سرکردہ شخصیات میں ہوتا ہے جو بلاتفریق عوام کے مسائل کے حل کیلئیکوشاں ہیں۔ یونین کونسل جھنگڑہ کے عوام کے مطالبہ پر ملک شیرافضل جدون آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں