ایبٹ آباد میں شیروان پولیس نے مختلف مقدمات میں مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا

منگل 20 نومبر 2018 22:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ایبٹ آباد میں شیروان پولیس نے مختلف مقدمات میں مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید مروت کی ہدایت پر ایس ایچ او شیروان اشتیاق شاہ نے مفروروں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چمہڈ میں چھاپہ کے دوران مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب مفرور ملزم شہزاد اکبر ولد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں