گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ، ایبٹ آباد میں سوئی گیس پریشر کی کمی کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات

پیر 10 دسمبر 2018 23:26

ایبٹ آباد۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ایبٹ آباد میں سوئی گیس پریشر کی کمی کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایبٹ آباد سمیت ہزارہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

گلیات، ٹھنڈیانی، مری میں شدید برفباری سے نظام زندگی معطل ہو گیاہے۔

جبکہ دوسری جانب بارش اور برفباری کے بعد شہر بھر میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوگیاہے۔ نواحی علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل کردی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں نے لکڑی اور گیس کے سلنڈروں کی خریداری شروع کردی ہے جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی جزوی طور پر معطل ہے۔ خصوصا گلیات میں بجلی کی سپلائی برفباری کیساتھ ہی معطل ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں