ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کا ایبٹ آباد یونیورسٹی کا دورہ، سکیورٹی امور کا جائزہ لیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:27

ایبٹ آباد۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حویلیاں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے یونیورسٹی کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طلباہ و طالبات کو رول آف لاء پر خصوصی لیکچر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ، ڈی ایس پی حویلیاں ، انچارج سکیورٹی CPEC اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ہمراہ سکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ کی ۔ میٹنگ کے بعد ضلعی پولیس سربراہ نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانفرنس ہال میں یونیورسٹی کے طلبا ہ و طالبات کو رول آف لاء پر خصوصی لیکچر دیا اور طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں