ایبٹ آباد کے جلال بابا آڈیٹوریم ’’سیرت معلم انسانیت و پیغام مدارس دینیہ‘‘ کانفرنس پرسوں منعقد ہو گی

منگل 11 دسمبر 2018 14:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی المدارس العربیہ کے زیراہتمام عظیم الشان ’’سیرت معلم انسانیت و پیغام مدارس دینیہ‘‘ کانفرنس پرسون جمعرات کو جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

مولانا حبیب الرحمن ناظم وفاق المدارس العربیہ نے کہا ہے کہ کانفرنس میں ضلع ایبٹ آباد کے تمام مدارس دینیہ و جامعات کے تعلیمی، رفاہی، قومی و ملی خدمات سمیت حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔

کانفرنس سے شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان، مولانا حسین احمد ناظم وفاق المدارس خیبر پختونخوا مولانا قاضی عبدالرشید، ناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا منظور احمد مینگل، مولانا مفتی ابو لبابہ شاہ منصور، مولانا محمود الحسن مسعودی، قاضی شبیر احمد اور دیگر خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں