چاق و چوبند اور ہائی الرٹ سکیورٹی عملہ ہی ادارہ کے تحفظ کا ضامن ہوتا ہے، وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی

منگل 11 دسمبر 2018 23:52

ْایبٹ آباد۔ 11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) چاق و چوبند اور ہائی الرٹ سکیورٹی عملہ ہی ادارہ کے تحفظ کا ضامن ہوتا ہے، ملک میں سکیورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سیکورٹی سٹاف کو دور جدید سے ہم آہنگ سیکورٹی آلات سے لیس کرنے کیلئے کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے جو لوازمات اس سلسلہ میں مزید درکار ہیں، وہ بھی جلد ہی فراہم کر دیئے جائیں گے، نئے سیکورٹی عملہ کی تعیناتی خالصتاً میرٹ کی بنیاد کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد نے نئے بھرتی ہونے والے سیکورٹی عملہ کے ساتھ اپنی تعارفی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف سیکورٹی آفیسر کرنل (ر) اورنگزیب ملک و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر انتہائی اہم اہمیت کا حامل ہے، اس لئے اس کو سیکورٹی کے اعتبار سے بھی چیلنجز کا سامنا ہے، سیکورٹی عملہ کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی گارڈز، جدید اسلحہ اور سیکورٹی کے حوالہ سے دیگر لوازمات سے لیس کر دیا گیا ہے، آپ اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ انجام دیں، سیکورٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے نئے بھرتی ہونے والے سیکورٹی گارڈز کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں اپنے فرائض احسن طریقہ اور دیانتداری سے انجام دینے کی نصیحت کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں