ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں سردی کی شدت مں اضافہ کے ساتھ ہی سوئی گیس گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا

سوئی گیس بندش کے خلاف لمبی ڈھیری کے مکینوں کا سوئی گیس دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:04

ایبٹ آباد۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت مین اضافہ کے ساتھ ہی سوئی گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

گیس بندش کے باعث خاتون خانہ گھروں میں کھانا تک نہیں پکا پائی ہیں، گھریلو صارفین گیس بندش سے شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں، تندوروں پر بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہاں روٹی لینے والے صارفین کی لائنیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

گذشتہ روز لمبی ڈھیری کے مکینوں نے گیس کی بندش کے خلاف سوئی گیس دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گیس کی سپلائی فوری طور پر بحال نہ ہونے پر سوئی گیس کے دفتر کے گھیرائو کا اعلان کیا ہے جبکہ کیہال، ملک پورہ، سٹی اور شیخ البانڈی بھی سوئی گیس کی بندش سے گھریلو صارفین مشکل سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں