حویلیاں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبہ پر جلد باضابطہ کام شروع ہونے کا امکان

پیر 17 دسمبر 2018 14:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے علاقہ حویلیاں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبہ پر جلد باضابطہ کام شروع ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے منصوبہ کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے، چین نے ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاک۔ چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر کنٹینرائزڈ کارگو کی طلب کے تناظر میں حویلیاں ڈرائی پورٹ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، منصوبہ کے تحت حویلیاں کے مقام پر بنائی جانے والی خشک گودی میں کارگو ہینڈلنگ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس گودی کو ریلوے سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اس وقت حویلیاں تک پاکستان ریلوے کی پٹڑی بھی موجود ہے، یہ مقام خنجرات میں پاک سرحد سے تقریباً 680 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں