عدالت نے ایف جی سکول ایبٹ آباد میں ساتھی کو قتل کرنے والے طالب علم کو ریمانڈ مکمل ہونے پرجیل بھیج دیا

پیر 17 دسمبر 2018 14:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ایف جی بوائز پبلک سکول ایبٹ آباد میں کمرہ جماعت میں ساتھی طالب علم کو قتل کرنے والے نویں جماعت کے طالب علم کو دوبارہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جیل بھیج دیا گیا، ملزم نے پستول دوست سے لایا تھا، پستول دینے والے دوست کو بھی شامل تفتیش کرنے کیلئے گرفتار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایف جی بوائز پبلک سکول ایبٹ آباد میں نویں جماعت کے طالب علم حیدر علی کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حیدر علی ولد وسیم قیصر سکنہ بانڈہ سنجلیاں نے معمولی توں تکرار پر کمرہ جماعت کے اندر اپنے ہم جماعت طالب علم عثمان شبیر ولد محمد شبیر سکنہ چکوال حال بلوچ سنٹر ایبٹ آباد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا ہے، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے اس سے تفتیش کی۔ دوران تفتیش ملزم طالب علم نے بتایا کہ اس نے پستول اپنے ایک دوست سے لایا تھا، وہ 4 دسمبر کو اپنے دوست جو آٹھیں جماعت تک اس کے ساتھ پڑھتا رہا ہے، سے ملنے کیلئے چکوال گیا تو واپسی پر دوست نے اسے پستول کا تحفہ دیا تھا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں