ایڈیشنل ایس پی سونیا شمعروز کی سربراہی میں پولیس لائن ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد میں خصوصی مشقیں

پیر 17 دسمبر 2018 17:01

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی سونیا شمعروز کی سربراہی میں پولیس لائن ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد میں خصوصی مشقوں کا اہتمام کیا گیا جس میں جوانوں کو مجمع خلاف قانون کو ہینڈل کرکے منتشر کرنے یا کسی بھی شرپسند عناصر یا ٹولے کی جانب سے ہونے والی کسی بھی قسم کے غیر قانونی مظاہرے یا احتجاج سے بخوبی نمٹنے کے لئے ڈی ایس پی وومن نازیہ نورین، آر آئی لائن انسپکٹر فضل الرحمن خان کی سربراہی میں انٹی رائیڈ سکواڈ کے تربیت یافتہ جوانوں اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔

مشقوں کے دوران پولیس لائن ہیڈکوراٹر ایبٹ آباد کے ریزرو جوانوں اور خواتین نے مجمع خلاف قانون میں فرضی طور پر مظاہرین کا کردار اداکیا جنہوں نے فرضی طور پر مظاہرین کے طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس کی طرف سے انہیں مزاکرات کا پیغام دینے کے بعد احتجاج ختم نہ کرنے کی صورت میں فرضی مشق کرکے منتشرکیا گیا۔

(جاری ہے)

مشق کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت موقع پر موجود رہے۔

اس دوران افسران اور جوانوں سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ زمانہ امن میں ہونے والی تربیتی مشقیں ہی عملی میدان میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں قانون اور ریاست کی رٹ قائم کرنے میں پولیس فورس کو عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سے استفادہ حاصل کر کے شرپسند عناصر کی جانب سے عوام الناس کی املاک اور سرکاری و عوامی تنصیبات کا بخوبی احسن طریقے سے دفاع کرنے کیلئے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں مظاہرین کیساتھ اینٹی رائیڈ کی تربیتی مشقیں جاری رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے جوان ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہیں ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں