ڈی پی او ایبٹ آباد کی تھانہ بگنوتر میں کھلی کچہری ، عوامی مسائل حل کیلئے موقع پر احکامات جاری

منگل 18 دسمبر 2018 19:07

ایبٹ آباد۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ بگنوتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام کے تعاون سے تھانہ بگنوتر اور علاقہ گلیات کو جرائم سے پاکبنا نے کا عز م تفصیلا ت کے مطا بق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے میں تھانہ بگنوتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ضلعی پولیس سربراہ کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد سونیا شمعروز خان، تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد،ڈی ایس پی گلیات جاوید خان، ایس ایچ او تھانہ بگنوتر، منتخب عوامی نمائندگان، ممبران پی ایل سیز کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پی ایل سی ممبران سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے پبلک لیزان کمیٹیوں کے ممبران کو پی ایل سی کی کارکردگی اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عوام کے منتخب شدہ نمائندگان ہیں اپنے علاقہ میں اچھا مقام رکھتے ہیں کوشش کریں علاقہ کی سطح کے مسائل ممبران پی ایل سیز اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر حل ہو سکیں علاقے میں امن کی بحالی اور سکیورٹی کے حوالے سے جتنی ذمہ داری پولیس کی ہے اتنی ہی آپ لوگوں کی بھی ہے کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام الناس کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے تمام تھانہ جات کو عوامی، فلاحی اور اصلاحاتی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں اور عوام کے تعاون سے تھانہ بگنوتر اور تمام علاقہ گلیات کو جرائم سے پاک سرکل بنائیں گے۔ اس موقع پر منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے حوالے سے ڈی پی او عباس مجید خان مروت نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی سر گرمی پر مجھے میرے ذاتی موبائل فون نمبر 03461119651 پر ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں انشا ء اللہ آپ تمام لوگوں کو واضح فرق نظر آئے گا معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور منشیات جیسی لعنت سے عوام الناس کو چھٹکارا دلایا جائے گا امن کی پہلی سیڑھی ہے کہ کسی بھی علاقے میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے جتنا کام پولیس کا ہے اتنا ہی علاقے کی عوام کا ہے اسی وجہ سے پولیس اور عوام کو ساتھ مل کر علاقے کے امن کو برقرار رکھنا ہو گا۔

کھلی کچہری کے دوران تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد نے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کو تھانہ بگنوتر میں کھلی کچہری کے انعقاد اور موقع پر ان کے حل کے لیے شکریہ ادا کیا اور مقامی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کھلی کچہری میں عوام الناس کی شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا، عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کی ہدایات دیتے ہوئے ڈی ایس پی گلیات اور ایس ایچ او کو کھلی کچہری میں عوام کی طرف سے شکایات کے ازالہ کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبادعباس مجید خان مروت نے عوامی نمائندگان، عوام الناس کی طرف سے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر ان کی اس کاوش اور خدمات پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور ضلع ایبٹ آباد کو اور پرامن ضلع بنانے کے لیے ضلع پولیس ایبٹ آباد کے ساتھ خصوصی تعاون کی اپیل کی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں