مفتی کفایت اللہ کی اٹک جیل سے رہائی کے بعد ایبٹ آباد آمد پرجے یو آئی کے مقامی قائدین اورتاجروں نے استقبال کیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:07

ایبٹ آباد۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کی اٹک جیل سے رہائی کے بعد ایبٹ آباد آمد پر فوارہ چوک کے مقام پر جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں اورتاجر یونین کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

منگل کوضلعی خطیب مفتی عبدالواجد،جے یو آئی ضلع ایبٹ آباد کے امیرمولانا شکیل جدون،مولانا شریف صدیقی،مولانا ایوب گڑنگی،جے یو آئی کے کارکنوں، آل ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر سلطان احمد نواز،جنرل سیکرٹری بنارس عباسی نے مفتی کفایت اللہ کا استقبال کیا۔

جے یو آئی کے کارکنوں اورتاجر رہنماؤں نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔اللہ کی اطاعت اوررسولؐ کی پیروی ہی دنیا وآخرت میں کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں