مانگل بازار میں زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے پر سٹور سیل، میکڈونلڈ مالکان پر بھاری جرمانہ

منگل 15 جنوری 2019 23:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد عدیل نعمان کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی کے ٹیم نے مانگل بازار میں دکانوں کی چیکنگ کے دوران زائد المعیاد اشیائے خوردونوش کی فروخت پر ایک سٹور سیل اور میکڈونلڈ کے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

100 کلو زائد المعیاد اشیائے خوردونوش تلف کی گئیں۔ اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کے آفیسر نے دکانداروں کو وارننگ جاری کی کہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں