پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی اہلیت کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی

منگل 15 جنوری 2019 23:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی اہلیت کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت درخواست گذار کے وکیل کی عدم پیشی پر بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی ہے، کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ رجسٹرار آفس جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے۔

کیس کی سماعت جسٹس لعل خان خٹک کر رہے ہیں۔ منگل کو مدعی کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی، کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ رجسٹرار آفس جاری کرے گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں