کے پی کے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا گھر پر چھاپہ، مضر صحت گوشت، چائنہ سالٹ، غیر معیاری مصالہ جات برآمد، گھر سیل کر دیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 20:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) کے پی کے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کنج کے علاقہ میں واقع گھر پر چھاپہ کے دوران مضر صحت گوشت، چائنہ سالٹ، غیر معیاری مصالہ جات برآمدکئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عدیل نعمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ کے دوران مضرصحت اشیاء ضبط کرکے مکان سیل کردیا ہے ۔فوڈ اتھارٹی کے آفیسر عدنان نعمان نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قیمتی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عوام الناس کو معیاری اشیائے خوردنوش فراہم کی جائیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں