ضلع ناظم ایبٹ آباد کے انتخاب کیلئے ملک معروف گوہر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

جمعہ 18 جنوری 2019 23:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ضلع ناظم ایبٹ آباد کے انتخاب کیلئے ممبر ضلع کونسل ملک معروف گوہر نے تحریک انصاف کی جانب سے بطور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف کے پاس جمع کروا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک معروف گوہر تحریک انصاف کی جانب سے متوقع امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ 21 جنوری کو ضلع ناظم ایبٹ آباد کے انتخاب کے حوالہ سے نو منتخب ممبر ضلع کونسل ملک معروف گوہر نے بطور امیدوار ضلع ناظم اپنے کاغذات نامزدگی پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے صدر نقیب الله خان کے پاس جمع کروائے۔ ملک معروف گوہر نے حال ہی میں ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں