تناول میں 15 سالوں میں ہونے والا کام عوام کے اتحاد و اتفاق کی بدولت پانچ سالوں میں ہو گا، قلندر لودھی
ہفتہ 19 جنوری 2019 14:39
(جاری ہے)
وزیر خوراک نے کہا کہ علاقہ میں جاری ترقیاتی کام انشاء الله جون تک مکمل ہو جائیں گے، اب ہم ہر ماہ میں ایک دن تناول میں گذاریں گے اور یہاں پر آ کر لو گوں کے مسائل اور مشکلات دور کرنے کی بھرپور کوشش کر یں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور تمام کام مشاورت سے ہو ں گے، ہم آپ کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور آئندہ پانچ سالوں میں انشاء الله کوئی کام باقی نہیں رہے گا۔ قلندر خان لودھی نے کہا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، جو کچھ لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں وہ ان کا حق ہے، ہم نے ہمیشہ تناول کو عزت دی، تناول کو تحصیل کا درجہ دلایا۔ انہوں نے بتایا کہ شیروان میں بے شمار ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن میں ایک کروڑ روپے سے شیروان سول ہسپتال کی مرمت، 6 کر وڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر، 7 کروڑ روپے سے شیروان تا تندھارا سڑک کی تعمیر، دو کروڑ 45 لاکھ روپے سے تندھارا گائوں کی واٹر سپلائی سکیم، گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج شیروان اور 25 کلومیٹر دیگر سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں، یہ سکیمیں آئندہ جون تک مکمل ہو جائیں گی۔ قلندر خان لودھی نے بتایا کہ گرلز مڈل سکول تندھارا میں کلاسوں کا اجراء بھی اسی سال ہو گا، تندھارا سڑک کو مزید توسیع دینے اور گھوڑی میں پرائمری سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی خان جدون نے چار گائوں کیلئے بجلی کے پول دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اور حاجی قلندر خان لودھی حلقہ پی کے 38 اور این اے 16 کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات مشاورت سے کام کر رہے ہیں اور تناول کی عوام نے جس طرح انہیں الیکشن میں عزت سے کامیاب کیا، انشاء الله انشااللہ ان کی خد مت کر کے اور ان کے مسائل ختم کر کے ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایبٹ آباد، برمی گلی میںسکول وین کے حادثہ میں 15 خواتین اساتذہ زخمی
میڈیا کودرپیش مسائل کے حل میں مرکزی اور صوبائی حکومت کا کردار اہم ہے، چیئرمین پاکستان پریس کونسل
ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت اجلاس ،جرائم کے خاتمہ کے لئے اقدامات کا جائزہ
بٹگرام میں سی پیک روڈ پر ٹرک اور موٹر کار میں تصادم،02 افراد زخمی
ڈی پی او تورغر کا ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد،ملازمین کے مسائل سنے
ڈی آئی جی ہزارہ کی زیر صدارت ڈی پی اوز کی میٹنگ کا انعقاد
مخالفین جائیداد ہتھیانے کی خاطر مارنا چاہتے ہیں، سابق کونسلر ملک جہانگیر
ایبٹ آباد، نرخ کی خلاف ورزی پر نانبائیوں پر جرمانے
نوتعینات ایس ڈی پی او حویلیاں عارف خان کی زیر صدارت تمام ایس ایچ اوز، آپریشن اور انوسٹی گیشن سٹاف کے ..
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ) ایبٹ آباد میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کیلئے انٹرویو 2 سے 4 مئی کو ہو گا
صوبائی وزیرارشد ایوب سے علی خان جدون، افتخار جدون اور تحصیل ناظم لوئر تناول جنید تنولی کی ملاقات
رکن صوبائی اسمبلی افتخارخان جدون کی چیف انجینئر پیسکو سردار ساجد سے ملاقات
ایبٹ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا