رجوعیہ، سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ سے دو گاڑیاں مٹی کے نیچے دب گئیں

پیر 21 جنوری 2019 14:23

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) حویلیاں کے گائوں رجوعیہ سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ سے بھاری تودہ گرنے سے دو گاڑیاں مٹی کے نیچے دب گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بھاری تعداد سمیت ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں شروع کرا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حویلیاں گائوں کے قریب رجوعیہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بھاری تودہ گرنے سے نیچے کھڑی ایک کیری ڈبہ سمیت دو گاڑیاں مٹی کے نیچے دب گئیں، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد کی بھاری تعداد سمیت ممبر سردار اورنگزیب نلوٹھہ موقع پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر ہیوی مشینری کے ذریعہ امدادی سرگرمیوں میں دونوں گاڑیوں کو ملبے سے نکالا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھیں البتہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں