غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بانڈہ جات کے مکینوں کا ڈپٹی کمشنر آفس اور سوئی گیس آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 31 جنوری 2019 15:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بانڈہ پھگواڑیاں اور بانڈہ جات کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر آفس فوارہ چوک اور سوئی گیس آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بانڈہ جات اور بانڈہ پھگواڑیاں کی عوام نے نائب ناظم بانڈہ پھگواڑیاں نصیر احمد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس فوارہ چوک اور محکمہ سوئی گیس کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ محکمہ سوئی گیس اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کی طلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل میر پور الطاف خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد شاہراہ ریشم ٹریفک کیلئے بحال کروائی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں