پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے 2019-20ء کے لئے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 18 اپریل 2019 17:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے 2019-20ء کیلئے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ایبٹ آباد میجر (ر) جہانگیر ایڈووکیٹ نے بدھ کے روز شیڈول کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق کاغذات کی وصولی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ نے اس سلسلہ میں ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور کے وکلاء صاحبان پر مشتمل اپنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولنگ 27 اپریل 2019ء کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد میں ہو گی جس میں ہائی کورٹ بار کے سینکڑوں وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں