نیپ نے ایبٹ آباد بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کے فنڈز میں کرپشن سے متعلق تحقیقات شروع کر دی

جمعہ 19 اپریل 2019 17:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو نے ایبٹ آباد بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کے فنڈز میں کرپشن کی شکایات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب نے ٹیم ایم اے، سی اینڈ ڈبلیو حکام اور کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین کو 23 اپریل کو نیب ہیڈ کوارٹرز پشاور طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایبٹ آباد بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کیلئے آنے والے فنڈز کی تحقیقات شروع کر دیں۔

قومی احتساب بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ تفتیش مس عالیہ منور نے ٹی ایم اے ایبٹ آباد اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام اور کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین کو 23 اپریل کو صبح 10 بجے نیب ہیڈ کوارٹرز پشاور طلب کر لیا جس سے ٹی ایم اے اور سی اینڈ ڈبلیو کے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ کینٹ بورڈ اور سی این ڈبلیو کے حکام کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف نیب ایکٹ 1999ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں