ایبٹ آباد پولیس نے تین روز میں 5169 گرام چرس، 420 گرام ہیروئن اور 40 بوتل شراب برآمد کرلیا، ملزمان گرفتار

منگل 23 اپریل 2019 23:19

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ایبٹ آباد پولیس نے تین روز کے دوران 5169 گرام چرس، 420 گرام ہیروئن، 93 گرام آئس اور 40 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے گذشتہ تین روز کے دوران ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا۔

اس موقع پر 5169 گرام چرس، 420 گرام ہیروئن، 93 گرام آئس اور 40 بوتل شراب کی برآمد کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پابند سلاسل کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او کینٹ نے 1540 گرام چرس، 220 گرام ہیروئن، ایس ایچ او سٹی نے 400 گرام چرس، ایس ایچ او شیروان نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 390 گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او میرپور نے 500 گرام چرس، 200 گرام ہیروئن اور 40 بوتل شراب برآمد کی۔ نواں شہر پولیس نے 250 گرام چرس، مانگل پولیس نے 400 گرام چرس برآمد کی۔ ایس ایچ او حویلیاں نے 489 گرام چرس اور 93 گرام آئس برآمد کی جبکہ ناڑہ پولیس نے 200 گرام چرس اور ایس ایچ او لورہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 500 گرام چرس برآمد کی۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو سراہا اور اسی رفتار سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں