اے ٹی ایف ایبٹ آباد کی طرف سے گراں قدر خدمات پر تاجر رہنما لیاقت اعوان کو الیکشن کمیشن کا چیئرمین بنا دیا گیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی طرف سے گراں قدر خدمات پر بزرگ تاجر رہنما لیاقت اعوان کو الیکشن کمیشن کا چیئرمین، خالد اسلم اعوان کو پرائس کمیٹی کا چیئرمین اور چوہدری یاسر الہٰی کو نائب صدر بنا دیا گیا ہے۔ نئے عہدیداروں نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کا عزم کیا ہے۔

(جاری ہے)

آل ٹریڈرز فیڈریشن کی کابینہ کا اجلاس صدر نعیم اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کابینہ کے اراکین سلطان حمد نواز، سردار شیر دل، عبدالحمید خان جدون، سجاد خان، طارق تنولی اور شبیر قریشی نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں بزرگ تاجر رہنما لیاقت اعوان کو الیکشن کمیشن کا چیئرمین، نوجوان تاجر رہنما خالد اسلم اعوان کو پرائس کمیٹی کا چیئرمین، چوہدری یاسر الہٰی کو نائب صدر، حاجی غلام حیدر عرف کالا خان کو سرپرست اعلیٰ اور سیٹھ زاہد کو جوائنٹ سیکرٹری بنا دیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں