تحصیل ناظم محمد اسحق ذکریا کا ٹی ایم اے کے ٹیکنیکل سٹاف کے ہمراہ نواں شہر کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2019 17:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) تحصیل ناظم محمد اسحق ذکریا نے ٹی ایم اے کے ٹیکنیکل سٹاف کے ہمراہ نواں شہر کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا۔ ٹی ایم اے کے انجینئر سردار اقبال نے سکیموں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار چیک کیا۔ سردار اقبال نے پی پی سی سکیموں کو خاص طور پر موٹائی چیک کی۔

(جاری ہے)

یہ ٹی ایم اے کے انجینئر سردار اقبال نے سکیموں کو تسلی بخش قرار دیا جس اس کے بعد انہوں نے چشموں کا معائنہ بھی کیا۔

کچھ عرصہ قبل تحصیل ممبر صداقت علی خان نے اپنے فنڈ سے چشموں کے اندر ٹائلیں لگا کر علاقہ کے عوام کو گرمیوں کا بہترین تحفہ مہیا کیا، چشموں کے باتھ رومزمیں بھی ٹائلیں لگائیں، اس کے بعد ٹی ایم اے کے سٹاف نے فٹ بال گرائونڈ کے دو کمروں کا معائنہ کیا جن کو تسلی بخش قرار دیدیا گیا۔ نواں شہر کی عوام کیلئے تحصیل ممبر حاجی صداقت علی خان کا سب سے بہترین تحفظ ڈھوڈیال حجرہ ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں