عثمان آباد میں دو پولیو خواتین ورکز کو گھر کے کمرے میں زبردستی بند کر دیا گیا

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ورکرز کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 24 اپریل 2019 23:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) میرپور کے علاقہ عثمان آباد میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے جانے والی دو خواتین ورکز کو گھر کے کمرے میں زبردستی بند کر دیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ورکرز کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ میرپور کے علاقہ اسلامیہ پارک عثمان آباد میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے والی دو خواتین ورکرز کو فیصل شہزاد نامی ملزم نے گھر کے کمرے میں بند کر دیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ میرپور نے کارروائی کر کے دو خواتین ورکرز کو بازیاب کروا لیا۔

ایس ایچ او تھانہ میرپور عبدالغفور نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین ورکرز کو کمرے میں بند کرنے کی اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف سپروائزر ملک ساجد کی مدعیت میں زیر دفعہ 342/186 پی پی سی مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کو (آج) جمعرات کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں