ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ردی اخبارات میں موجود الله اور رسولؐ کے ناموں کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا

جمعرات 25 اپریل 2019 00:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ردی اخبارات میں موجود الله اور رسولؐ کے ناموں، آیات کریمہ اور دیگر مذہبی مواد کی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ہوئے دکانداروں، نان بائیوں اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اخبارات میں لپٹی خورد و نوش اور دیگر اشیاء کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں اور ردی اخبارات کو کوڑے کے ڈھیر یا کسی دیگر گندی جگہ پر ہر گز نہ پھینکیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے ریجنل انفارمیشن آفس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، پریس کلب، ڈسٹرکٹ خطیب اور تاجر تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں کے ذریعہ عام لوگوں میں مقدس مذہبی مواد کی بے حرمتی سے بچنے کا شعور پیدا کریں اور خا ص طور پر دکانداروں اور خریداروں کو خوردنی و دیگر اشیاء کی پیکنگ کیلئے اخبارات کے استعمال سے اجتناب کرنے کی تاکید کی جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں