محمد خالد اعوان کی ملک محمد ارشد اعوان کو ہائی کورٹ بار کا تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 25 اپریل 2019 11:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) نیشنل بنک آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن ہزارہ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد اعوان نے ممتاز قانون دان ملک محمد ارشد عوان کو ہائی کورٹ بار کا تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومنتخب صدر نے ہمیشہ قانون کی بالا دستی کیلئے کام کیا ہے اور وکلاء کی تعظیم اور تکریم کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ملک ارشد اعوان ایڈووکیٹ اپنی تمام تر صلاحیتیں وکلاء کو درپیش مسائل کی حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں