حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کا سب سے بڑے مذبحہ خانہ پر چھاپہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر مذبحہ خانہ سیل

ہفتہ 18 مئی 2019 14:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) خیبر پختونخوا کی حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے علی الصبح اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل نعمان کی سربراہی میں اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایبٹ آباد کے سب سے بڑے مذبحہ خانہ پر چھاپہ مارتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر ایبٹ آباد کے مذبحہ خانہ کو سیل کر دیا۔ ایبٹ آباد مری روڈ اور نواں شہر کی چار بیکریوں، ایک کباب اور ایک پکوڑہ شاپ پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

ماجد سویٹس، بابا بیکری، پرنس بیکری اور کاغان بیکری کے کارخانوں کو ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ ایبٹ آباد ٹانچی چوک میں قصابوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انزر بیف شاپ کو جرمانہ جبکہ صدر میٹ ایسوی ایشن کی موجودگی میں قصابوں کو آخری وارننگ جاری کی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل نعمان نے کہا کہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر ہماری ٹیمیں روزمرہ کی بنیاد پر کوالٹی اور صفائی ستھرائی چیک اینڈ بیلنس رکھے ہوئے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں