موٹر وے کے منصوبہ پر نامکمل کام 14 اگست سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

پیر 20 مئی 2019 14:46

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر نامکمل کام 14 اگست سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ موٹر وے کے تین انٹر چینجز حویلیاں میرا، مانگل اور مانسہرہ کا افتتاح 14 اگست کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ہزارہ موٹر وے کے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے، شاہ مقصود سے حویلیاں تک تین کلوٹوں اور دو پلوں کی تعمیر کا کام جبکہ حویلیاں سے مانسہرہ تک شملہ ہل ٹنل اور پلوں پر کام جاری ہے۔

شملہ ہل ٹنل سے لیکر مانسہرہ تک کام 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ حویلیاں سے تھاکوٹ تک کام چائنیز کمپنی کے پاس ہے جبکہ برہان سے حویلیاں تک کام این ایچ اے کر رہی ہے۔ حویلیاں سے مانسہرہ تک کام دو ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا جبکہ شاہ مقصود سے حویلیاں تک کام کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ 14 اگست کو ایک ساتھ تینوں انٹر چینجز کا افتتاح ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں