میرے خلاف کرپشن ثابت ہوئی تو نوکری چھوڑ دوں گی، سابق ای ڈی او ایبٹ آباد

پیر 20 مئی 2019 14:46

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سابق ای ڈی او ایبٹ آباد فائزہ شفیع نے کہا ہے کہ میرا کسی سے کوئی تنازعہ اور اختلاف نہیں ہے، میرے خلاف سوشل میڈیا اور اخبارات میں چھپنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اگر کرپشن ثابت ہو گئی تو نوکری چھوڑ دیں گی، دو کمروں میں رہائش پذیر ہوں، مناسب جگہ ملتے ہی وہاں سے چلی جائوں گی۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو مہیا کئے گئے دو کمروں میں رہائش پذیر ہوں، ہم آنے اور جانے کیلئے بیرونی راستہ استعمال کرتے ہیں، ان کا ڈی او ایجوکیشن فی میل سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، ان کی طرف سے لگائے گئے الزام پر انہیں دکھ پہنچا ہے۔ فائزہ شفیع نے کہا کہ جب سے میری یہاں سے تبدیلی ہوئی ہے وہ دوبارہ آفس میں نہیں آئی، میں نے ہمیشہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری سے سرانجام دی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں