ایبٹ آباد شہر سے سائن ہولڈنگ بورڈز کے خاتمہ کا کام شروع

جمعہ 24 مئی 2019 12:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سپریم کورٹ کے حکم پر ایبٹ آباد شہر سے ہولڈنگ سائن بورڈز کے خاتمہ کا کام شروع کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلہ میں باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد ٹی ایم اے نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سپریم کورٹ نے ملک بھر سے بڑے بڑے آویزاں سائن بورڈز کو فوری ختم کرنے کا حکم دیا تھا، ایڈورٹائزنگ کمپنیوں نے فیصلہ پر نظرثانی کی اپیل کی مگر وہ بھی سپریم کورٹ نے خارج کر دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے جس کے بعد پورے ملک سے بورڈز اتارنے کا عمل شروع ہو گیا مگر ایبٹ آباد شہر سے یہ بورڈز نہیں اتر سکے تاہم اب ڈپٹی کمشنر نے شہر سے سائن بورڈ اتارنے اور مکمل خاتمہ کا حکم دیدیا ہے جس پر ٹی ایم اے نے پورے شہر سے ہولڈنگ بورڈز اتارنے کا کام شروع کر دیا ہے تاہم فوارہ چوک میں بہت سے ہولڈنگ بورڈ ابھی تک نہیں اتر سکے ہیں۔ بار کلب فوارہ چوک میں آویزاں سائن بورڈ جو بہت ہی خطرناک ہے، کو بھی ابھی تک نہیں اتارا جا سکا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں