مسلمان اسلام کو اپنا مکمل نظام حیات بنائے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتا، سیف الله جدون

جمعہ 24 مئی 2019 12:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد سیف الله خان جدون نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی تعلیمات میں مضمر ہے، دنیا اور آخرت کی کامیابی کا دارومدار دین اسلام کی تعلیمات میں موجود ہے، جب تک ہم اسلام کو اپنا مکمل نظام حیات نہیں بنائیں گے اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ وہ جدون پلازہ فیز تھری میں ایک دکان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد سیف الله خان اور مولانا شمس الرحمن نے فیتہ کاٹ کر دکان کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اہم سیاسی و سماجی شخصیت نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر معروف عالم دین خطیب جامع مسجد سپلائی مولانا شمس الرحمن نے کاروبار میں شرکت کی دعا کروائی۔ سیف الله خان جدون نے کہا کہ رمضان الله کا مہمان مہینہ ہے، یہ نیکیاں سمیٹنے اور اپنے گناہوں کی بخشش کروانے کا ہمیں بہترین موقع فراہم کرتا ہے، ہم یتیموں، بیوائوں اور مساکین کی مدد کر کے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں